اسلام آباد میں ڈینگی کے وارتیز،مزید 105 نئے کیسز رپورٹ

کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار 561 تک پہنچ گئی،رواں سیزن ڈینگی سے 5 افراد موت کا شکار ہوئے

اسلام آباد میں ڈینگی کے وارتیز ہوگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 105 کیسز رپورٹ ہوئے۔کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار 561 تک پہنچ گئی۔ رواں سیزن ڈینگی سے 5 افراد موت کا شکار ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں سے 63 اور شہری علاقوں سے 42 کیسزرپورٹ ہوئے۔رواں سیزن میں دیہی علاقوں سے 954 اور شہری علاقوں سے 607 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پمزہسپتال میں 11۔پولی کلینک میں 4 جبکہ ہولی فیملی میں 10 مریض داخل ہوئے۔اس کے علاوہ نجی لیبارٹریز میں 61 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments are closed.