کرومیٹک ٹرسٹ کی تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی مہم کے مثبت اثرات

اسلام آباد: پاکستان پیکٹ ڈاٹ کام” ویب سائٹ پہ تمباکو نوشی سے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔ کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق خان کا کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹ تمباکو نوشی کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے میں مدد دے رہی ہے ۔ اگرچہ عوامی مقامات میں سگریٹ نوشی پر عائد پابندی کے نفاذ کے لیے حکومت کی جانب سے وقتا فوقتا اقدامات کیے جارہے ہیں تام تاحال ان پر موثر عمل در آمد ممکن نہیں ہو سکا ہے ۔

شارق خان نے کہاکہ جو لوگ مستقل سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں ان کے لئے میراپیغام ہے کہ اس عادت کو ابھی ترک کردیں کیونکہ عموماً لوگ سگریٹ نوشی سے متعلق جاری کئے جانے والے انتباہات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے لیکن انہیں اندازہ نہیں ہے کہ سگریٹ نوشی کے انسانی صحت پر کس قدر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ، بیڑی، سگار، پان، نسوار اور دیگر کئی طرح سے تمباکو کے استعمال سے منہ، حلق اور پھیپھڑوں کا سرطان پھیلتا ہے۔

 واضح رہے کہ تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعد اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے ۔ تمباکو نوشی کے باعث مہلک بیماریوں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 کے تحت تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

Comments are closed.