سگریٹ، شوگر ڈرنکس پر ہیلتھ لیوی سے 60 ارب روپے اضافی آمدن ہو سکتی ہے

اسلام آباد: کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق نے کہاہے کہ سگریٹ اور شوگری ڈرنکس پہ ہیلتھ لیوی کے نفاذ سے وزارت صحت کو 60 ارب روپے کی اضافی آمدن ہو سکتی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں حکومت سگریٹ کے ہر پیک پہ دس روپے اور ہر شوگر ڈرنک پہ ایک روپے کا اضافی ٹیکس عاٸد کرے ، ہیلتھ لیوی بل 2019 میں وزارت صحت ، وزارت قانون ، ایف بی آر اور متعلقہ محکموں کے اعتراضات دور کرنے کے بعد وفاقی کابینہ میں بھی پیش کیا گیا لیکن کابینہ کی منظوری کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ یہ رقم صحت کے شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پہ خرچ کرے۔

کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او کا کہنا تھا ہم گزشتہ کٸی سالوں سے انسداد تمباکو نوشی کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم اس مہم میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں،وزارت صحت اور پارلیمانی ٹاسک فورس براۓ پاٸیدار ترقی نے بھی ہماری کاوشوں کو سراہا ہے۔

Comments are closed.