ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اورنیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

اسلام آباد: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج رات نو بجے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ کینگروز کو کلین سوئپ کرنے کے بعد گرین شرٹس کی نگاہیں اب کیویز کے شکارپر مرکوز ہیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل 10ویں سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم عالمی نمبرون ہونے کا اعتماد لیے پانچویں پوزیشن کی حامل ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی، عمدہ فارم کی بدولت رینکنگ میں نمبر ون بابراعظم کا ساتھ دینے کیلیے صاحبزادہ فرحان موجود ہوں گے۔

انجری کے شکار فخرزمان کی جگہ کینگروز کیخلاف تیسرے میچ میں بھی نوجوان اوپنر نے ہی اننگز کا آغاز کیا تھا، محمد حفیظ بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آسٹریلیا سے تینوں میچز میں آصف علی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، بیٹے کی پیدائش کے بعد شعیب ملک بدھ کی صبح بھارتی شہر حیدرآباد دکن سے واپس آکر ٹیم کو جوائن کر لیں گے، وہ میچ میں بھی شریک ہوں گے، مڈل آرڈر کا رنز نہ بنانا پاکستان کیلیے باعث تشویش ہے۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Comments are closed.