سام سنگ موبائل فون کمپنی کا فون کے ساتھ مفت چارجر نہ دینے پر غور

گزشتہ چند برسوں کے دوران متعدد کمپنیوں نے اپنے نئے اسمارٹ فونز کے ساتھ ایئرفون یا ہیڈفون ڈونگل دینے بند کردیئے تھے، مگر اب ڈبے میں فون چارجر کو نکالنے پر بھی فیصلہ کرلیا ہے۔کچھ دن پہلے ایسی خبر سامنے آئی تھی کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 12 میں مفت چارجر نہ دینے پر غور شروع کردیا ہے اور وہ صارفین کو الگ سے خریدنا پڑے گا۔

کورین سائٹ ای ٹی نیوز کے مطابق فون کے ڈبے سے چارجر کو نکالنے سے کمپنی کو 5 جی ٹیکنالوجی کے بڑھتے اخراجات میں کچھ کمی لانے میں مدد مل سکے گی۔کمپنیوں کے خیال میں لوگوں کے پاس پہلے ہی گھروں میں متعدد فعال چارجرز موجود ہوتے ہیں خصوصاً یو ایس بی سی اور لائٹننگ کیبلز بہت زیادہ عام ہیں۔

فون کے ڈبوں سے چارجرز کو نکالنے سے سام سنگ اور ایپل کو کتی بچت ہوگی، یہ تو واضح نہیں مگر فون کے ڈبے ضرور چھوٹے ہوجائیں گے۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

کمپنیوں کے اپنے چارجر کافی مہنگے ہوتے ہیں اور صارفین اس کے نتیجے میں اکثر کم قیمت متبادل کو ترجیح دیتے ہیں۔مگر ان کا معیار ناقص ہونے سے فون کی چارجنگ متاثر ہوتی ہے جبکہ فون کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔

8 Comments
  1. ปั้มไลค์ says

    Like!! I blog quite often and I genuinely thank you for your information. The article has truly peaked my interest.

  2. Thank you ever so for you article post.

  3. A big thank you for your article.

  4. เบอร์สวย says

    I am regular visitor, how are you everybody? This article posted at this web site is in fact pleasant.

  5. SMS says

    Your site is very helpful. Many thanks for sharing!

  6. Lisabaiva says
  7. Amybaiva says
  8. Lisabaiva says

Leave A Reply

Your email address will not be published.