کاتالونیا صوبائی انتخابات میں 15 سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہوگا

غفور قریشی بارسلونا

کاتالونیا میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 5623962ہےجن میں5368875 کتلونیا میں رہتے ہیں جبکہ 255087 ووٹر سپین سے باہر دوسرے ممالک میں مقیم ہیں جو مختلف طریقوں سے ووٹ ڈالیں گےصوبہ بارسلونا کے کل ووٹ 4195431 ہیں جن میں 3998431 ووٹر یہاں مقیم ہیں جبکہ 196950 ووٹر باہر رہتے ہیں تاراگونا میں 581433 ووٹر ہیں جن میں 562027 ووٹر وہاں مقیم ہیں جبکہ 19406 باہر رہتے ہیں۔خیرونا میں ٹوٹل 531853 ووٹ رجسٹر ہیں جن میں 510481 وہیں رہتے ہیں جبکہ 21372 باہر مقیم ہیں،لیلیڈا میں ٹوٹل 315295 ووٹر رجسٹر ہیں اور ان میں 297936 وہیں مقیم ہیں جبکہ 7359ووٹر باہر رہتے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی 135 سیٹوں کے لئے انتخابات 14 فروری کوہوں گے جس میں صوبہ بھر سے جس میں آزادی کی حامی اور مخالف 15 سیاسی جماعتیں حصہ لیں گی۔ حکومت بنانے کے لئے کسی بھی پارٹی کو 68 نشستیں درکار ہوں گی۔ صوبہ کاتالونیا کو چار حلقوں میں تقسیم کیاگیاہے جس میں بارسلونا،خیرونا، للیدا،تاراگونا شامل ہیں۔بارسلونا کو 85، خیرونا17، للیدا15، اور تاراگونا میں 18 نشستیں ہیں۔

سی آئی ایس کے سروے کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کی پوزیشن بہت مضبوط نظر آرہی ہے جس میں 23.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ سشلسٹ پہلے اسکیرا ریپبلکانا 19.9فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔سروے کے مطابق خنتازپر کاتالونیا 14.6 فیصد، کوموپودیم 8.9 فیصد، سیوتادانوس 7.9 فیصد، دائیں بازوکی سخت گیر جماعت باکس 6.9فیصد، سی یوپی 6.8فیصد، پی پی 5.8فیصد اور پی ڈی کیٹ 1.5 فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر رہی

Leave A Reply

Your email address will not be published.