سپین میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ اور ہلاکتیں 30 ہزارسے تجاوز کر گئیں

میڈرڈ۔ سپین میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے۔ہسپانوی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 7 دنوں کے دوران کوروناوائرس سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔میڈرڈ میں کیسز بڑھنے کی شرح سب سے زیادہ 21 فیصد ہے۔ جبکہ ملک بھر میں یہ شرح 8.5فیصد ہے۔

گذشتہ 14 دن کے دوران ایک لاکھ باشندوں میں 253.7 کیسز ہے۔ جولائی کے آغاز کےبعد مستقل بنیادوں پر وائرس بڑھنا شروع ہونے کے بعد 13 اگست کو ملک میں 100،000 باشندوں میں 100 سے زائد کیسز ریکارڈ کیےگئے۔جبکہ میڈرڈ میں ایک لاکھ باشندوں میں 651.5کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

وزارت کی تازہ ترین رپورٹ میں 9،437 نئے کیسز کے بعد تعداد 603،167 ہوگئی ہے۔156 اموات کے بعد مجموعی طور پر وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30ہزار 4 ہوگئی ہے۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Comments are closed.