کویت نے زمینی و سمندری سرحدیں تا حکم ثانی بند کردیں

عرب میڈیاکے مطابق کورونا وباء کے پھیلاو کے پیش نظر کویت نے تاحکم ثانی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیاہے کویتی وزارتی کونسل کے فیصلے کے تحت ملک کی سمندری و بحری سرحدوں کی بندش کے باوجود جہاز رانی کی صنعت سے وابستہ کارکنان ، کویتی شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔کویت نے ریستورانوں اور کیفے میں بھی لوگوں کے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

آئندہ بدھ  سے لوگوں کو ریستورانوں اور کیفوں میں کھانے کی خدمات مہیا کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے لیکن لوگوں کو یہ اجازت ہو گی کہ وہ ان جگہوں سے کھانا اپنے دفاتر یا گھروں پر منگوا سکیں گے۔

اس سے قبل کویت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 7 فروری کو غیرملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پربھی پابندی عائد کی تھی

Activity - Insert animated GIF to HTML

Leave A Reply

Your email address will not be published.