سال 2020 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ڈرائیورز سب سے بہترین قرار

دوبئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسٹمر نیشنلٹی کے اعداد و شمار کے جائزے میں انکشاف ہوا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی ڈرائیورز بہترین رہے اور ان کے خلاف حادثات کے دعوؤں کی شرح صرف 2.5 فیصد رہی۔اس جائزے میں دوسرے نمبر پر لبنان کے ڈرائیورز تھے جن کے خلاف ایک سال میں صارفین کی جانب سے دعوؤں کی شرح 3.2 فیصد تھی۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر فلپائنی، چوتھے پر شامی اور پانچویں پر اردنی رہے۔

سی ای او یلا کمپیئر جوناتَھن رالنگ نے کہا کہ یہ بات سامنے آنا دلچسپ ہے کہ ہمارے صارفین کے ڈیٹا کے مطابق انشورنس کلیمز کے نقطہ نظر سے پاکستانی ڈرائیورز، متحدہ عرب امارات میں 2020 میں بہترین ثابت ہوئے۔سال 2020 میں یلا کمپیئر کے صارفین میں سے صرف 3.8 فیصد نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران گاڑی کی انشورنس کا دعویٰ کیا، 2019 میں یہ شرح 8 فیصد تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.