افغان مفاہمتی عمل۔۔امریکا نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء کی ڈیڈ لائن دے دی

واشنگٹن: امریکا نے جاری افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کی صورت میں 2021 کی پہلی سہ ماہی میں افغانستان سے اپنے مکمل فوج انخلاء کا عندیہ دے دیا۔

افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اور امریکا کی کوششوں سے بین الافغان مذاکرات جاری ہیں، جن میں تمام ممالک کے شرکا نے افغانستان میں امن کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ اسی طرح افغان طالبان گزشتہ کئی عرصے کے دوران مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ افغانستان میں امن کے لیے غیر ملکی افواج افغانستان چھوڑ جائیں۔

اسی حوالے سے امریکا کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں انخلاء کی ممکنہ ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2021ء کے پہلے تین ماہ میں امریکی افواج افغانستان چھوڑ سکتی ہیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکمل انخلاء کے لیے امریکا کی تین شرائط ہیں۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

امریکی مائیک پومپیو نے کہا کہ پہلی شرط یہ ہے کہ طالبان القاعدہ سے تعلق توڑ دیں گے۔ دوسری شرط بین الافغان مذاکرات میں سنجیدگی دکھانا ہوگی۔ تیسری شرط طالبان کسی بیرونی طاقت کو افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ تینوں شرائط پر من و عن عمل کیا گیا تو امریکی افواج افغانستان سے مکمل نکل جائیں گی۔

Comments are closed.