بھارتی پولیس نے مقبوضہ وادی کے ضلع بارہمولہ سے پانچ بے گناہ نوجوان گرفتار کرلیے

سری نگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ سے پانچ بیگناہ نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے تین نوجوانوں اشفاق احمد پنڈت، عبدالمجید ڈار اور مبشر احمد ڈار کو بارہمولہ کے علاقے ڈانگر پورہ سوپور سے جبکہ محمد یاسین بٹ اور واسد اشرف صوفی کو ضلع کے علاقے کریر ی میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کر لیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اشفاق پنڈت پر مجاہد ہونے کا الزام عائد کیا ہے جب کہ مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے دیگر بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو مجاہدین کے سہولت کار قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

 یاد رہے کہ بھارتی پولیس ایک نئی حکمت عملی کے تحت کشمیری نوجوانوںکو گرفتار کرنے کے انہیں مجاہدین کے کارندے قرار دے دیتی ہے جسکا مقصد نوجوانوںکو جاری تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کو حصہ لینے کی پاداش میں انہیں سزا دینا ہے۔

Comments are closed.