اسپین کے جزیرے مایورکا سےبیوی کوقتل کرنے کے بعد فرار ہونے والا پاکستانی 11 برس بعد گرفتار

مایورکا۔میڈیا کے مطابق گیارہ برس قبل پاکستان میں اپنی بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر کے فرار ہونے والے 41سالہ شخص کو اسپین سے گرفتار کرلیاگیایے، مبینہ قاتل کو اسپین کے سیاحتی جزیرے مایورکا سے گرفتارکیاگیا۔پاکستانی پولیس نے شیک حیات کے مبینہ قاتل کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کر رکھا تھا۔

اس شخص پر الزام ہے کہ 2009 میں اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پاکستانی پولیس کی تفتیش کے مطابق اس نے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا قتل کیا تھا۔بین الاقوامی وارنٹ جاری ہونے کے باعث ڈیٹا میں مشابہت کے بعد مایورکا پولیس نے مبینہ قاتل کو گرفتارکیا

مایورکا کی مقامی نیوز ویب سائٹ مایورکا سائٹنگ کے مطابق ہسپانوی پولیس اب اس شخص کو پاکستان بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پاکستان حوالگی کے لیے تیار کردہ نیشنل پولیس کی دستاویز کے مطابق بیوی کے مبینہ قتل میں ملوث اس شخص کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیشنل کورٹ پولیس کی جانب سے اس شخص کو سپین سے ملک بدر کر کے پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Comments are closed.