لبنان۔بیروت بندرگاہ پر دھماکے،70 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگارہ کے علاقے میں زور دار دھماکے سے عمارتیں لرز اٹھیں دھماکوں سے 30 ستزائد افراد ہلاک اور 2 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق لبنانی حکام کا کہنا تھا کہ دھماکا بندرگاہ کے علاقے میں ہوا جہاں کئی گوداموں میں دھماکا خیز مواد رکھا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

لبنان کے وزیر صحت حماد حسن کا کہنا تھا کہ دھماکے سے بڑی تعداد میں شہری زخمی ہوئے ہیں اور غیر معمولی نقصان ہوا ہے۔لبنانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیکڑوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بندرگاہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کی آواز شہر کے بڑے حصے میں سنائی دی۔بیروت میں ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے۔

بیروت پورٹ کے گورنر نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ جائے وقوع پر موجود فائرفائٹرز کی ایک ٹیم دھماکے کے بعد سے لاپتہ ہے۔دوسری جانب لبنان کی اندرونی سیکیورٹی کے سربراہ عباس ابراہیم کا کہنا تھا کہ دھماکا ان عمارتوں کے ایک حصے میں ہوا جہاں دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دھماکے کی وجہ بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ ہم اندازہ نہیں لگاسکتے۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا بیروت کی بندرگارہ میں کسی واقعے کا نتیجہ ہوسکتا ہےشہریوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘عمارتیں جھول رہی تھیں، زور دار دھماکے نے بیروت کو گھیر لیا اور آواز میلوں دور تک سنائی دی۔

میڈیا سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارتوں کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا اور متعدد عمارتوں سمیت دیگر اشیا بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

5 Comments
  1. ปั้มไลค์ says

    Like!! Really appreciate you sharing this blog post.Really thank you! Keep writing.

  2. I like the valuable information you provide in your articles.

  3. These are actually great ideas in concerning blogging.

  4. I am regular visitor, how are you everybody? This article posted at this web site is in fact pleasant.

  5. SMS says

    Your site is very helpful. Many thanks for sharing!

Leave A Reply

Your email address will not be published.