غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرزکے مطابق کویت کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے کہا کہ یہ پابندی غیر معینہ مدت تک عائد رہے گی۔پاکستان کے علاوہ کویت نے جن ممالک کے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کی ہے ان میں بھارت، مصر، فلپائن، لبنان اور سری لنکا بھی شامل ہیں جن کے بڑی تعداد میں شہری کویت میں روزگار کی غرض سے مقیم ہیں۔
پابندی کی فہرست میں چین، ایران، برازیل، میکسیکو، اٹلی اور عراق بھی شامل ہیں۔
اس پابندی کا اعلان عین اسی دن کیا گیا جس روز کویت نے کمرشل فلائٹس جزوی بحال کی۔انتظامیہ نے کہا تھا کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ہفتہ سے اس کی 30 فیصد صلاحیت پر چلایا جائے گا،جس میں آنے والے مہینوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
کویت نے ان ممالک کو وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے ‘بڑا خطرہ’ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی ہے۔
Like!! I blog frequently and I really thank you for your content. The article has truly peaked my interest.
These are actually great ideas in concerning blogging.
I learn something new and challenging on blogs I stumbleupon everyday.
These are actually great ideas in concerning blogging.