براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑگئے، شریف خاندان کو 20 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی

براڈ شیٹ کو تقریباً 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی جب کہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنےکی درخواست عدالت سے واپس لینے پرلیگل فیس کے اخراجات کی مد میں اداکی ہے۔

کوئن کونسل کا کہنا ہےکہ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پاؤنڈ ادا کیے۔دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہےکہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سےگزرنےکے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔

براڈشیٹ ایل ایل سی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ساتھ 2000 میں پاکستانی شہریوں کے غیر ملکی اثاثوں کا سراغ لگانے کے لیے معاہدہ کیا تھا لیکن یہ معاہدہ 2003 میں منسوخ کردیا گیاتھا۔حکومت نے گزشتہ برس براڈ شیٹ ایل ایل سی کو 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کیا تھا۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Leave A Reply

Your email address will not be published.