سیمنٹ فروخت میں 36فیصد اضافہ، مقامی فروخت 4.336 ملین ٹن سے زائد ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان میں تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کی بدولت سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور اگست 2021 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں مجموعی طور پر 36 فیصد اضافے 40 لاکھ 33 ہزار ٹن سے زائد رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی طلب میں اضافہ کا رجحان پورے ملک میں دیکھا گیا۔ سدرن ریجن میں سیمنٹ کی فروخت 124فیصد اضافہ سے 6لاکھ 73ہزار572ٹن رہی جبکہ اگست 2020میں سدرن ریجن میں سیمنٹ کی فروخت 3لاکھ 750ٹن رہی تھی۔

نارتھ ریجن میں سیمنٹ کی فروخت 25.42فیصد اضافہ سے 3.141ملین ٹن رہی جبکہ اگست 2020میں نارتھ ریجن میں سیمنٹ کی فروخت4 2.50ملین ٹن رہی تھی۔ جولائی تا اگست 2021میں نارتھ زون میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 6.033ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں ہونیو الی 5.939ملین ٹن کی فروخت سے 1.57فیصد زائد رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق سدرن ریجن میں جولائی تا اگست 2021سیمنٹ کی مقامی فروخت.01 50فیصد اضافہ سے 1.228ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 8لاکھ18ہزار 600ٹن رہی تھی۔

Comments are closed.