ڈسکہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو شکست، مسلم لیگ (ن) کامیاب

قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے حکومتی جماعت کو شکست دے دی۔ حلقے کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے تحت مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار ایک لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ کے ساتھ فتح یاب ہوگئیں۔

پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی  92 ہزار 12 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں کے نتائج موصول ہونے پر فارم 47 جاری کردیا۔ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پرامن طور پر جاری رہی اور کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ضمنی انتخاب کے دوران حلقہ میں عام تعطیل کی گئی جب کہ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

رینجرز اور پولیس کے دستوں کو تعینات کیا گیا۔ تین سو ساٹھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جس میں سے 47 کو حساس قرار دیا گیا جب کہ شفاف اور پرامن انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے خود انتخاب کی نگرانی کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.