بھارت کا متعصبانہ رویہ۔۔کشمیری طلباء کوتعلیم کیلئے پاکستان جانے سے روک دیا

مودی سرکار کی متعصبانہ رویہ نہ بدلا، قانونی سفری دستاویزات ہونے کے باوجود کشمیری طلباء کو تعلیم کے لئے پاکستان جانے سے روک دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دبئی کے راستے پاکستان جانے والے میڈیکل کے تین کشمیری طلباء نے ایک میڈیا  انٹرویو میں کہا کہ بھارت حکام نے انہیں وزارت داخلہ کی این او سی نہ ہونے کا بہانے بناکر دہلی کے ہوائی اڈے پر روک دیا۔

 اس سے قبل گزشتہ ماہ حکام نے بھارتی پنجاب کے سرحد ی علاقے اٹاری میں سینکڑوں کشمیری طلباء کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا تھاجبکہ ان کے پاس تمام سفری دستاویزات موجود تھیں۔ کشمیری طلباء نے اب دبئی کے راستے پاکستان آنے کی کوشش کی لیکن بھارتی حکام نے انہیں دہلی کے ہوائی اڈے پر روکا اور پہلے بھارتی وزارت داخلہ سے این او سی لانے کے لئے کہا۔

مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیری طلباء کے مستقبل کو تباہ کرنے اور بے بس طلباء اور ان کے اہلخانہ کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے لئے انہیں پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔

Comments are closed.