چینی اسکینڈل کیس میں عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

لاہور کے بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد چوہدری نے چینی اسکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،

دوران سماعت ایف آئی اے پراسکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت میں موجودہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے ملازمین کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے۔

وکیل جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم مزید اگلے ہفتے میں کچھ دستاویزات تفتیشی افسر کو دیں گے، جہانگیر ترین اور علی ترین نے تفتیش جوائن کرلی ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے دائرہ اختیار پر ایف آئی اے اور فریقین سے دلائل طلب کرلیے جب کہ سیشن کورٹ نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کی ہے۔

3 Comments
  1. Brawl Stars says

    I’m not sure where you are getting your information, but great topic.
    I needs to spend some time learning much more or understanding more.
    Thanks for great info I was looking for this information for my mission.

    Also visit my homepage Brawl Stars

  2. 토토사이트 says

    Hi, just wanted to mention, I liked this blog post. It was helpful.
    Keep on posting!

  3. sext for free says

    WOW just what I was looking for. Came here by searching for sexting

Leave A Reply

Your email address will not be published.