جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات۔۔۔حکومت کا مجرموں کو نامرد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے زنا بالجبر اور جنسی زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کی منظوری دے دی ہے۔جس کے بعد قانونی ٹیم نے بل کے مسودے پر کام شروع کردیا ہے۔ بل میں جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا تجویز کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک میں جنسی زیادتی کے مجرمان کو کیمیائی مواد کے ذریعے نامرد بنا دیا جاتا ہے کہ جب کہ بعض ممالک میں پھانسی اور عمر قید دی جاتی ہے، تاہم اس کے باوجود جرائم ہو رہے ہیں، پھانسی کی سزا پر سوچ سمجھ کر بات کرنا چاہیے۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Comments are closed.