قومی اسمبلی  نے بچوں پر جسمانی تشدد کے خاتمے کا بل منظور کرلیا

  اسلام آباد:قومی اسمبلی نے بچوں پر جسمانی تشدد کے خاتمے کا بل منظورکرلیا،تعلیمی اداروں اور مدارس کیساتھ کام کرنے والے بچوں پر جسمانی تشدد کی سخت ممانعت ہو گی ۔

بل کے متن کے مطابق تعلیمی اداروں، مدارس اور ٹیوشن سنٹرز پر بچوں پر تشدد کی ممانعت ہوگی ۔ بچوں کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی میں جسمانی تشدد شامل نہیں ہو گا۔بچوں پر تشدد کے مرتکب سرکاری اساتذہ کو جبری ریٹائرمنٹ، تنزلی اور تنخواہ میں کٹوتی کی سزا بھی دی جا سکے گی۔نجی تعلیمی اداروں میں بل پر عمل کے لیے حکومت طریقہ کار وضع کرے۔

بل کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حد تک ہو گا۔بل نو ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر نے پیش کیا تھا۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Comments are closed.