پرنس فلپ کی وفات پر توپوں کی سلامی پیش، شاہی محل میں پرچم سر نگوں

گزشتہ روز انتقال کرنے کرنے والے ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کو خراج عقیدت پیس کرنے کے لیے برطانیہ بھر میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔برطانیہ اور جبرالٹر میں برطانوی وقت 12 بجے ڈیوک آف ایڈنبرا کو توپوں کی سلامی دی گئی۔ پیر کو، ہاؤس آف کامنز میں ممبران اسمبلی ڈیوک کو خراج تحسین پیش کریں گے

بی بی سی کے مطابق ہفتے کو جن مقامات پر توپیں سے سلامی دی گئی ان میں لندن میں ٹاور آف لندن اور وولوچ بیرکس کے علاوہ بیلفاسٹ، کارڈف، ایڈنبرگ، پورٹس ماؤتھ اور ڈیون پورٹ شامل ہیں۔ 40 منٹ کے لیے ہر ایک منٹ میں ایک راؤنڈ (کل 41 راؤنڈز) فائر کیے گئے۔ایچ ایم ایس ڈائمنڈ اور ایچ ایم ایس مونٹ روز سمیت سمندری بحریہ کے بحری جہاز بھی ڈیوک آف ایڈنبرا کو سلامی دی گئی۔ ڈیوک آف ایڈنبرا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران بحریہ کے افسر کی حیثیت سے نیوی میں خدمات انجام دیں تھیں۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں، آن لائن یا ٹی وی سے بندوق کی سلامی کے مناظر دیکھیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ  کے انتقال پر شاہی محل میں پرچم سر نگوں کرتے ہوئے  آٹھ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ان کی  تدفین  کا  اعلان کورونا ایس اوپیز کر دیکھتے ہوئے بعد میں کیا جائے گا۔دوسری جانب کامن ویلتھ ملک آسٹریلیا  کے  سڈنی  ہاربر  برج پر بھی قومی پرچم سنگوں رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.