دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 52 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 لاکھ 28 ہزار 575 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 88 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 74  ہزار 840 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 18 لاکھ 2 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 48 ہزار 934 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 68 ہزار 467 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔فرانس میں 49 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 98 ہزار 395 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 46 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 247 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 40 اموات ہوچکی ہیں۔اٹلی میں 37 لاکھ 36 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار 579 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 37 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 ہزار 454 اموات ہوئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.