ن لیگ مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے، فواد چوہدری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کوووٹ دیں، یہ نہیں کہ حکومت نے غلطیاں نہیں کیں، لیکن (ن) لیگ ایک ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جوعوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے طویل دورحکومت نے پاکستان کوکمزورکیا، آج پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ (ن) لیگ کی پالیسیزہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.