ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے نئی مشکل، کیش لین دین کرنیوالوں کی مکمل تفصیلات طلب

 اسلام آباد :فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ملک بھر کے تمام ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کیشن میں لین دین کرنے والے گاہکوں اور ان کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرط کے مطابق ایف بی آر نے پراپرٹی کی خرید و فروخت میں کیشن لین دین کو ہائی رسک قرار دے دیا ہے ۔دستاویز کے مطابق وفاق اور چاروں صوبوں میں ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی ۔ اس کے بعد رائیل اسٹیٹ ایجنٹس ان علاقوں میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ ایف بی آر کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے ۔

ہائی رسک کیٹگری میں ایسے افراد کو شامل کیا جائے گا جنہوں نے پراپرٹی کی خرید و فروخت بینک کی بجائے کیش سے کی ہوگی ۔ رئیل اسٹیٹ ڈیلرز کو ایسی جائیدادوں کے مالکان کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی ۔

Comments are closed.