پاکستان ایئرفورس کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا ایک طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔

پی اے ایف کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا ہے ہے جو حادثے کی عوامل اور وجوہات پر مبنی رپورٹ ایئر چیف کو پیش کرے گا۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Comments are closed.