پاکستان میں خواتین غیرمحفوظ۔۔سائیکلسٹ ثمر خان بھی جنسی ہراسگی کا شکار

مانیٹرنگ ڈیسک

اسلام آباد: سائیکلسٹ ثمر خان کا کہنا ہے کہ انہیں وفاقی دارالحکومت کی ایک سڑک پر سائیکلینگ کے دوران ہراساں کیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں ثمر خان نے بتایا کہ ایک شخص نے انہیں غیر مناسب انداز میں چھوا اور بدتمیزی کی، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سائیکلنگ بالخصوص خواتین کے کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے خاتون سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سائیکل پر اس شخص کا پیچھا کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا۔ ثمر خان نے سوال کیا کہ ’سڑک پر چلتی لڑکی کو چھو کر کیا ملتا ہے آپ کو؟ تین چار لوگوں نے واقعہ دیکھا مگر کسی نے مزاحمت کی کوشش نہیں کی۔سائیکلسٹ ثمر خان نے سوال کیا کہ ’کیا لوگوں کو یہ حرکت گھٹیا نہیں لگتی؟

Activity - Insert animated GIF to HTML

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے موٹر وے پر بھی ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بھی پڑوسی نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا

Comments are closed.