پیک فرینز کے برانڈ پک کیلئے زیب بنگش کا نغمہ ‘بناؤ ہرلمحہ خاص’ ریلیز

پاکستان کے صف اوّل کے بسکٹ مینوفیکچررز ای بی ایم نے اپنے برانڈپیک فرینز پک کے ذریعے پاکستانی گلوکار اور نغمہ نگارزیب بنگش کے اشتراک سے نئے نغمے ‘بناؤ ہرلمحہ خاص’ جاری کردیا گیا ہے۔

یہ اقدام ان کی ‘بناؤ ہرلمحہ خاص’مہم کے سلسلے کا حصہ ہے جس میں زندگی کے ہرپل اورہرلمحے کو خاص بنانے کے مقصد کواجاگر کیاجاتا ہے؛ خواہ وہ کتنا بڑا یا کتنا چھوٹا کیوں نہ ہو،انسان کی ذاتی زندگی کاحصہ ہوتاہے۔ اس نغمے کی ریلیز کے ذریعے پیک فرینزپک ان نوجوانوں کومتوجہ کرتا ہے جومحض روزانہ کی ہنگامہ خیزی اور مصروفیات کی بناء پراکثر روزمرہ کے عام سے لمحات سے لطف اندوز ہونابھول جاتے ہیں۔

اس فلم کی تصویرکشی آرٹسٹ گلبین گلزار نے کی ہے جو مختلف صورتحال کی عکاسی کرتی ہے اورجس کا مرکزی کردار عام لمحے کوخاص بنانے کیلئے اپنی حدسے بڑھ کرکوشش کرتا ہے۔(مثال کے طورپر: مرکزی کردار اپنے پیاروں کے ساتھ ٹریفک جام میں پھنس جاتاہے اور فوری طورپر اس لمحے کو یادگاربنا دیتا ہے)۔بہرصورت پیک فرینزپک ‘بناؤ ہرلمحہ خاص’کے ذریعے سیدھے سادھے لمحات کو پرلطف بنادیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.