پی ٹی آئی آزاد کشمیر اسمبلی ٹکٹ کے لیے درخواستیں 28 فروری تک وصول کرے گی

اسلام آباد. پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ نے آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد سے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں طب کرلی ہیں۔ پی ٹی آئی نے درخواست گزاروں کے لیے ایک جامع ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے۔ہدایت نامہ میں امیدواران سے کہا گیا کہ وہ اپنی مکمل درخواست پارٹی کے مرکزی دفتر بلیو ایریا کو کا پے آڈر یا ڈیمانڈ ڈرافت لگا کر 75000
ارسال کریں جو کہ ناقابل واپسی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پارٹی پہلے ہی ایک 7رکنی پارلیمانی بورڈ کا اعلان کرچکی ہے جو ٹکٹوں کے معاملات کو حتمی شکل دینے کا مجاز ہے۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر ارشد داد کو پارلیمانی بورڈ کا چئیرمین جبکہ وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور، پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود، خواجہ فاروق احمد، راجہ منصور خان، عبدلقیوم نیازی اور غلام محی الدین ارکان نامزد کیا ہے

پارلیمانی بورڈ درخواستوں کا جائزہ لے گااور امیدواران کا انٹرویو کرکے ٹکٹ جاری کرے گا۔ امیدواران سے کہا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کیآفیشل ویب سائیٹ
https://www.insaf.pk/notification/ajk-election-2021-application-form
سے مطلوبہ اپلیکیشن اور دیگر معلومات ڈاؤن لوڈ کریں۔ سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے کہاہے کہ آزادکشمیر اور مہاجرین کے بارہ حلقوں میں تجربہ کار سیاستدانوں اور بااثر نوجوانون کی ایک معقول تعداد پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش مند ہے جو پارٹی کی مقبولیت کی دلیل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.