سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک

    راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک کر دیا گیا۔ حسن عرف سجنا گزشتہ روزمیر علی میں چار خواتین ورکر زکے قتل ،سیکیورٹی فورسز اورشہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات پر میر علی کے علاقے میں کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے دہشتگرد کمانڈر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔حسن عرف سجنا گزشتہ روزمیر علی میں چار خواتین ورکر زکے قتل ،سیکیورٹی فورسز اورشہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد بارودی سرنگوں کے دھماکوں ،اغوا برائے تاوان ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں کیساتھ دہشت گردوں کو بھرتی بھی کرتا تھا۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ وبارود بھی برآمدکیاگیا۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Comments are closed.