جیریز ڈپلومیٹک فٹبال لیگ: برازیل، جرمنی کی ٹیمیں 10،10 پوائنٹس کے ساتھ آگے

اسلام آباد میں جیریز اور سنجرانی اوکسن انٹرپرائزر کے اشتراک سے ڈپلومیٹک فٹ بال لیگ کا آغاز ہو گیا، سعودی عرب، برازیل یونائٹیڈ اور جرمنی کی ٹیمیں نے مخالف ٹیموں کو شکست دے دی۔

ڈپلومیٹک فٹ بال لیگ میں چھ ٹیمیں برازیل یونائیٹڈ، جرمنی، سعودی عرب، قازغستان، یورپ اور عرب کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کھلاڑیوں میں ڈپلومیٹس اور اسلام آباد میں موجود سفارتخانوں کا عملہ شامل ہے۔ برازیل یونائٹیڈ، جرمنی اور سعود ی عرب نے اپنے اپنے میچ جیت کر لیگ ، تین ،تین پوائنٹس حاصل کرلیے۔

 آج کے میچز کی مہمان خصوصی، ہیڈ آف مشنز ریلیشنز اینڈ کمیونیکیشن مسز ایگنس پومپس تھیں۔ مہمان خصوصی نے پاکستان میں فٹ بال کے فروغ اور سفارت کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے لیے منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور کھلاڑیوں جذبے کی بھی تعریف کی۔

فٹ لیگ کو ویزہ ڈراپ باکس سروسز فراہم کرنے والی جیریز کے ساتھ میریٹ ہوٹل، ڈپلومیٹک آٹو سروس، ٹوٹل فٹ بال اور اولمپک سپورٹس کی جانب سے بھی اسپانسر کیا گیاہے۔

Comments are closed.